شہبازشریف

ہماری حکومت رہتی توجنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی،شہباز شریف

راجن پور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن)کے صدر اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہماری حکومت رہتی توجنوبی پنجاب کی تقدیر بدل چکی ہوتی،چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل گلزار بنا دینا چاہئے تھا، سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں، فیصلہ آج ہی ہو جائے گا۔

جلسے سے خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ سیلاب میں راجن پور کے عوام کی خدمت کے لیے آیا تھا، میں یہاں آکر آج بہت خوش ہوں۔شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، سیلاب آنے پر راجن پور کے چپے چپے پر گیا، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔

صدر مسلم لیگ (ن)نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، 20 دانش اسکول بنائے، جن میں 16 جنوبی پنجاب میں ہیں۔سابق وزیراعظم نے کہا کہ راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا، راجن پور ڈسٹرکٹ ہسپتال کا صوبے کے کسی بھی ہسپتال سے موازنہ کرلیں۔

شہباز شریف نے کہا کہ آج آپ کا خادم آپ کے پاس راجن پور آیا ہے، اتنا بڑا سیلاب اور تباہی زندگی میں کبھی نہیں دیکھی، سیلاب میں ہزاروں لوگ دربدر ہوئے۔انہوں نے کہا کہ چار سال میں جنوبی پنجاب کو گل گلزار بنا دینا چاہئے تھا، سیلاب میں جو کام کیا اس سے موازنہ کرلیں، فیصلہ آج ہی ہو جائے گا، رحیم یار خان میں بہترین یونیورسٹی بنائی جہاں ہزاروں طلبا تعلیم حاصل کررہے ہیں، پورے پنجاب میں لیپ ٹاپ دیئے، روزگار سکیم کے تحت گاڑیاں دی گئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں