اداکارہ ثنا

ہمارا ہیلتھ کانظام کولیپس ہو گیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ‘ ثنا

لاہور(عکس آن لائن) لالی ووڈ اداکارہ ثنا نے کہا ہے کہ عوام سے اپیل ہے کہ کورونا وائرس کے خطرات کو سنجیدگی سے لیں اوراحتیاطی تدابیر کو پس پشت نہ ڈالیں ، ہمارا ہیلتھ کانظام کولیپس ہو گیا تو بہت بڑا انسانی المیہ جنم لے سکتا ہے ۔

ایک انٹر ویو میں ثنا نے کہا کہ جس طرح لوگ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سڑکوں پر نظر آرہے ہیں یہ انتہائی تشویشناک ہے ۔ضروری کام کیلئے بیشک گھر سے باہر نکلا جائے لیکن حفاظتی تدابیر کو اپنایا جائے ، جب تک کورونا وائرس کا مکمل تدارک یا ویکسین دریافت نہیں ہو جاتی ہمیں اس خطرے کے ساتھ رہنا ہے جس کے لئے حفاظتی تدابیر اپنانا ہوں گی ۔ا نہوں نے کہا کہ میں لوگوں کو مایوس نہیں کر رہی انہیں صرف اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کر رہی ہوں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں