حسن مرتضی

ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان،سوچ یا فکر سے نہیں بلکہ انارکی سے ہے’حسن مرتضی

لاہور (عکس آن لائن) پنجاب اسمبلی میں پیپلز پارٹی کے پارلیمانی لیڈر حسن مرتضی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ اداروں کو سنبھالا ہے ،ملک میں جب بھی سیاسی استحکام آنے لگتا ہے “وہ” پھر عوام پر کٹھ پتلی کو مسلط کر دیتے ہیں،پیپلز پارٹی ہی ملک کو درپیش تمام چیلنجز سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتی ہے،میری پہلی اور آخری ترجیح سیاست،سیاست اور صرف سیاست ہے،آج ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان،سوچ یا فکر سے نہیں بلکہ انارکی سے ہے،بلاول بھٹو کے فیصلے اور وژن بولتا ہے کہ وہی پاکستان کا مستقبل ہیں۔

ایک انٹر ویو حسن مرتضی نے کہا کہ پیپلز پارٹی کو ابھی تک بھٹو اور بی بی شہید کے قاتل نہیں ملے،بی بی کا قاتل دوبئی میں بستر مرگ پر لاچار پڑا ہے،آصف زرداری کا میڈیا ٹرائل کر کے انکا منفی امیج ابھرا گیا حالانکہ انہوں نے ملک چلانے کے لیے اپنا اور پارٹی کا نقصان کر لیا مگر پاکستان کھپے کا نعرہ لگایا،حسن مر تضی نے کہا کہ پاکستان میں پاور پالیٹکس ہے مگر پیپلز پارٹی کو جو بھی چھوڑتا ہے،سیاسی بونا بن کے رہ جاتا ہے ۔موجودہ سیاسی گھٹن میں پیپلز پارٹی ہی سیاسی ورکروں کے لیے تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا شروع کرتی ہے حکومت کو کرونا یاد آ جاتا ہے،دنیا میں شاید لاک ڈاون ختم ہو جائے مگر پاکستان میں اب عمران خان کلاک ڈاون شروع ہو چکا ہے،ایک سوال کے جواب میں انکا کہنا تھا کہ شہباز گل کے ساتھ جو کچھ ہو رہا ہے وہ اسکا مقدر اور نصیب ہے،ریاست مدینہ والے کو ختم النبیین ص تک نہیں کہنا آتا جس سے آپ انکی سیاسی قابلیت اور بلوغت کا بخوبی اندازہ لگا سکتے ہیں،حسن مرتضی نے کہا کہ آئندہ مشکل وقت آ رہا ہے،منتخب قیادت کو اقتدار نہ ملا تو ملک و قوم مزید مشکل میں آ جائینگے،

انہوں نے کہا کہ یہ کیسی حکومت ہے جسکی کابینہ میں پی ٹی آئی کا کوئی کارکن شامل نہیں،حامد خان جیسے نظریاتی لوگ پارٹی سے الگ ہو چکے ہیں اور کابینہ لوٹوں پر مشتمل ہے،یہ وژن سے عاری حکومت ہے جس سے معاشرے کے تمام طبقات تنگ آ کر سڑکوں پر احتجاج کر رہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں