ماوراحسین

ہر ڈرامہ پہلا ڈرامہ لگتا ہے ، ماوراحسین

اسلام آباد (عکس آن لائن) اداکارہ ماوراحسین نے کہا کہ انہیں اپنا ہر ڈرامہ پہلا ڈرامہ لگتا ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ ابھی بھی اپنے کام سے سیکھ رہی ہیں اور اس لئے انہیں اپنا ہر ڈرامہ پہلا ڈرامہ لگتا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ڈرامہ ’’ثبات‘‘ میں انہوں نے اپنے کردار کے ساتھ مکمل انصاف کرنے کی کوشش کی ہے اور وہ امید کرتی ہیں کہ لوگوں کوڈرامہ آگے بھی پسند آئے گا۔ انہوں نے بتایا کہ اداکار امیر گیلانی کے ساتھ کام کرنے انہیں اس لئے اچھا لگاکہ وہ ان کے دوست ہونے کے ساتھ ساتھ ان دونوں نے اکٹھے ایل ایل بی کیا ہے۔ انہوں نے انکشاف کیاکہ رواں سال ستمبر میں پڑھائی کے لئے امریکا جارہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں