میرا

ہر جگہ مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، لوگوں کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے’ میرا

لاہور( عکس آن لائن)نامور اداکار میرا نے کہا ہے کہ یہاں ہر جگہ مافیا نے پنجے گاڑھے ہوئے ہیں ، لوگوں کے حالات دیکھ کر دل خون کے آنسو روتا ہے ، خدارا غریب عوام کا سوچا جائے اوران پر زندگی تنگ نہ کی جائے ۔

ایک انٹر ویو میں میرا نے کہا کہ ہماری فلم انڈسٹری حسد ، بغض اور سازشوں کی منڈی ہے اورکسی کی کوئی عزت نہیں ۔یہاں کام کرنے والوں کی پہچان ہی نہیں کی جاتی ۔ اداکارہ نے کہا کہہ ہماری فلم انڈسٹری میں کوئی کسی کا نہیں ہے سب کے اپنے اپنے مفادات ہے ،

آپ کے منہ پر آپ کے ساتھ ہوں گے ا ور آپ کے جاتے ہی اپنا وزن کسی اور کے پلڑے میں ڈال دیتے ہیں اور نہ صرف آپ کی برائیاں کرتے ہیں بلکہ آپ کے خلاف سازشیں بھی کی جاتی ہیں۔ان برائیوں کے باوجود ہمیں یہ خیال کرنا چاہیے کہ ہم ترقی کیوں نہیں کرتے ؟۔

اپنا تبصرہ بھیجیں