ہارون آباد

ہارون آباد ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد

ہارون آباد(نمائندہ عکس آن لائن)ہارون آباد ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام فری میڈیکل کیمپ کا انعقادکیا گیا ، کیمپ میں بچوں کا فری معائنہ اور فری ادویات فراہم کی گئی ،

عوامی حلقوں کی طرف سے شاندار الفاظ میں خراج تحسین ، تفصیلات کے مطابق ہاتف ویلفیئرسوسائٹی رجسٹرڈ ہارون آباد کے زیر اہتمام مسلم کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا ، جس میں چائلڈ سپیشلسٹ اینڈ جنرل فزیشن ڈاکٹر افشین مصطفی نے بچوں کا فری طبی معائنہ کیا ، معائنہ اور تشخیص کے بعد بچوں میں مفت ادویات بھی فراہم کی گئیں ، لوگوں نے ہاتف ویلفیئر سوسائٹی کی جانب سے میڈیکل کیمپ کے اہتمام پر سوسائٹی انتظامیہ کے اس اقدام کو سراہا اور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مزید کیمپ کے انعقاد کی ضرورت پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں