ہارون آباد شہر

ہارون آباد شہر میں لاک ڈاﺅن کے باعث مستحق لوگوں کو امدادی سامان تقسیم

ہارون آباد (نمائندہ عکس لائن ) ہارون آباد شہر میں لاک ڈاﺅن کے باعث مستحق لوگوں کو امدادی سامان تقسیم کا سلسلہ جاری ، وائٹل گروپ کے سربراہ محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید کی جانب سے غریب اور مستحق افراد میں 10ہزار کے قریب راشن بیگ اُن کی دہلیز پر پہنچانے کا آغاز کردیا گیا ، تفصیلات کے مطابق لاک ڈاﺅن کے پیش نظر ہارو ن آباد شہر میں مخیر شخصیات اور سماجی تنظیموں کی جانب سے مستحقین اور غریب دیہاڑی دار طبقے میں راشن تقسیم کرنے کا سلسلہ زور شور سے جاری ہے ،

گزشتہ روز شہر کی معروف سیاسی و مخیر شخصیت محسن ہارون آباد حاجی محمد سعید کی جانب سے شہر ہارون آباد کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے غریب اور مستحق افراد میں دس ہزار کے قریب راشن بیگ اُن کی دہلیز پر پہنچانے کا آغاز کردیا گیا ہے ،راشن بیگ آٹے کا تھیلا ، گھی ، چینی ، دالیں ، چاول وغیرہ پر مشتمل ہے جو روزانہ کی بنیاد پر غریب اور مستحق خاندانوں تک پہنچایا جائیگا ،

اس موقع پر حاجی محمد سعید اور اُن کے صاحبزادے صوبائی صدر مسلم لیگ (ضیائ) غلام مرتضی چوہدری سابق ایم پی اے کا کہنا تھا کہ کوروناوائرس کے خطرات سے بچانے کیلئے لگائے جانے والے لاک ڈاﺅن کی وجہ سے یومیہ اجرت کمانے والے مزدور طبقہ و مستحق لوگ پریشان ہو گئے ہیں ، ہم نے انسانیت کی خدمت کیلئے یہ سلسلہ شروع کیا گیا ہے اور ان شاءاللہ دس ہزار کے قریب راشن بیگ مستحق افراد کو اُن کی دہلیز تک پہنچائے جائیں گے تاکہ اُن کی پریشانی کو دور کیا جاسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں