مسرت چیمہ

ہارنے والے اسمبلیوں میں پہنچ کر زبردستی حلف اٹھا رہے ہیں ‘ مسرت چیمہ

لاہور( عکس آن لائن) پاکستان تحریک انصاف کی سینئر رہنما مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ انتخابات میں ہارنے والے اسمبلیوں میں پہنچ کر زبردستی حلف اٹھا رہے ہیں ،

مینڈیٹ کی چوری سے جمہوریت مضبوط نہیں بلکہ کمزور ہو گی لیکن اقتدار کے بھوکے اس کا ادراک کرنے سے عاری ہیں ، پی ٹی آئی آئین و قانون کے دائرے میں جاری اپنی جدوجہد سے ایک انچ بھی پیچھے نہیں ہٹے گی ۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ صرف پاکستان کے عوام ہی نہیں بلکہ ساری دنیا جانتی ہے کہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے ، مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کا گٹھ جوڑ کسی سے ڈھکا چھپا نہیں ، یہ کبھی اقتدار کی الگ الگ اور کبھی اکٹھے باریاں لیتے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ اب عوام با شعور ہو چکے ہیں جس کا ثبوت انہوں نے 2024کے انتخابات میں اپنے ووٹ کا استعمال کر کے دیا ہے ۔ انہوںنے کہا کہ جب ضمیر مردہ ہو جائیں تو پھر ہارے ہوئے لوگوں کو حلف اٹھاتے ہوئے کوئی پشیمانی نہیں ہوتی جیسا کہ اب ایوانوں میں ہو رہا ہے ۔ ہم آئین و قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں