پرویز حنیف

ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت حکومت کی سرپرستی نہ سے مشکلات سے دوچار ہے ‘ پرویز حنیف

لاہور( عکس آن لائن)کارپٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کے چیئر پرسن پرویز حنیف نے برآمدات میں اضافے کے رجحان کوخوش آئندقراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسٹیٹ بینک اور دیگرادارے بلاجواز رکاوٹیںنہ ڈالیںتو اس میں مزید اضافہ ممکن ہے ،حکومت بیرون ممالک سفارتخانوںمیںکمرشل اتاشی کے عہدے پر متعلقہ شعبے کے افسران کو تعینا ت کرے اور اس کے ساتھ پاکستانی مصنوعات کی تشہیر اورمارکیٹنگ کیلئے خصوصی پویلین کے قیام کیلئے پیشرفت کی جائے،ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت حکومت کی سرپرستی نہ ہونے کی وجہ سے شدید مشکلات سے دوچار ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ منی لانڈرنگ اوردوسری غیر قانونی سر گرمیوںکے لئے مالی معاونت روکنے کیلئے بیشک سخت ترین اقدامات اٹھائے جائیں لیکن جو لوگ کئی دہائیوں سے برآمدات کر رہے ہیں ان کیلئے بھی بلا جوازرکاوٹیں کھڑی کی جاتی ہیں۔ غیر ضروری رکاوٹوں کی وجہ سے غیر ملکی خریدار بھی مشکلا ت کا شکارہوتے ہیں جس کی وجہ سے برآمدی آرڈر ختم ہونے کے خدشات موجود رہتے ہیں ۔ وزیر اعظم عمران خان،وزیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ ، مشیر تجارت عبد الرزاق دائود اورگورنر اسٹیٹ بینک سے اپیل ہے کہ ہمارے مسائل اور خدشات سے آگاہی حاصل کرکے انہیں دور کرنے کیلئے عملی اقدامات کئے جائیں تاکہ ہاتھ سے بنے قالینوں کی صنعت ایک بار پھر عروج حاصل کرسکے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں