لاہور ہائیکورٹ

ہائیکورٹ نے گرین لینڈ ایریاز پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر ات کیخلاف درخواست پر ذمہ دار افسران کو طلب کر لیا

لاہور( عکس آن لائن )لاہور ہائیکورٹ نے لاہور ،ننکانہ صاحب ، شیخوپورہ اور قصور میں گرین لینڈ ایریاز پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر ات کے خلاف درخواست پر ایل ڈی اے، محکمہ ماحولیات اوردیگر ذمہ دار افسران کو ذاتی حیثیت میں طلب کرلیا۔ لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد قاسم خان نے شہری مبشر الماس کی درخواست پر سماعت کی ۔ درخواست گزار نے موقف اپنایا کہ لاہور، ننکانہ، شیخوپورہ اور قصور کے گرین لینڈ ایریاز پر ہائوسنگ سوسائٹیز تعمیر کی جارہی ہیں، محکمہ ماحولیات اور ایل ڈی اے حکام غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنوا رہے ہیں،گرین ایریاز پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کی تعمیر سے قابل کاشت رقبہ میں کمی ہورہی ہے، گرین ایریاز میں کمی ہونے سے ماحولیاتی آلودگی میں اضافہ ہورہا ہے، استدعا ہے فاضل عدالت گرین ایریاز پر ہائوسنگ سوسائٹیوں کے قیام کو روکنے اورغیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیاں بنوانے والے ایل ڈی اے حکام کیخلاف کارروائی کا حکم دے۔درخواست میں557ہائوسنگ سوسائٹیوں کی قانونی حیثیت کو بھی چیلنج کیا گیا ہے ۔چیف جسٹس نے سماعت 21دسمبر تک ملتوی کرتے ہوئے ذمہ دار افسران کو تفصیلی جواب سمیت ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے ریمارکس دئیے کہ اگر ریکارڈ میں ردوبدل کیا گیا تو ذمہ دار نتائج کیلئے تیار رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں