افتخار بشیر

گیس بحران انڈسٹریز کو مزید دو ہفتے گیس کی سپلائی بند کرنا تشویشناک ہے ‘ افتخار بشیر

لاہور(عکس آن لائن) تاجر رہنما و صدر گرائنڈنگ ملز ایسوسی ایشن پاکستان چوہدری افتخار بشیر نے سوئی نادرن گیس پائپ لائن کمپنی کی طرف سے صنعتی شعبہ کی گیس کی بندش اور سردی میں شدت آنے پر انڈسٹریز کو مزید دو ہفتے گیس کی سپلائی بند کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ صنعتی شعبہ کی گیس بند کرنے سے انڈسٹریز بند اور لاکھوں مزدور بے روزگاری کا شکار ہیں اور انڈسٹریز بند ہونے سے قبل از وقت کیے گئے آرڈر پورے نہ ہونے سے صنعتکاروں کو مالی نقصانات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گرائنڈنگ ملز ایسویسی ایشن کے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا افتخار بشیر چوہدری نے بلوچستان اور سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گیس ذخیرے بلوچستان کے ضلع قلات اور سندھ کے ضلع خیر پور میں ملے ہیں۔ابتدائی نتائج کے مطابق قلات سے ایک کروڑ7لاکھ کیوبک فٹ جبکہ خیر پور سے 2کروڑ 86لاکھ کیوب فٹ گیس نکل رہی ہے انہوں نے کہا کہ دریافت شدہ گیس کو مرکزی پائپ لائن سے جوڑ کر گیس بحران کا خاتمہ کیا جائے تاکہ انڈسٹریز کو اس کی ضرورت کے مطابق گیس مل سکے اور گیس پریشر کو بحال کیا جائے انہوں نے کہا کہ صنعتی پیداوار کے لیے گیس کو توانائی کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے انڈسٹریز کو گیس کی فراہمی سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا تو ملک خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگااور ملکی برآمدات میں اضافہ سے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں