محکمہ زراعت

گھریلو باغبانی کا مشغلہ انسانی جسم و دماغ کو توانا رکھتا ہے، محکمہ زراعت

قصور(عکس آن لائن)ترجمان محکمہ زراعت نے کہاکہ گھریلو پیمانے پر سبزیوں کی کاشت کا مشغلہ نہ صرف انسانی صحت کے لئے اکسیرکی حیثیت رکھتاہے بلکہ یہ انسان کے جسم اور دماغ کو توانارکھنے میں بھی اہم کردار ادا کاموجب ہوتاہے

انہوں نے بتایاکہ گھر کے باغیچہ میں کاشت کی گئی سبزیاں سپرے اور دیگر غلاظتوں سے پاک ہوتی ہیں لہذاعوام کو چاہئیے کہ وہ بازاری سبزیوں کی خرید سے بچنے اوراپنی صحت کو بہترین حالت میں رکھنے کےلئے کچن گارڈننگ کوفروغ دیں اور اگرگھریلوپیمانے پر سبزیوں کی کاشت کےلئے جگہ دستیاب نہ ہو تو ضرورت کےلئے گملوں ، کھلے ڈبوں، پلاسٹک یالکڑی کی ٹرے میں بھی سبزیاں اگائی جاسکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں