میٹرو پولٹین کارپوریشن

گو جرانوالہ شہر کے تمام اندورن بیرون مین روڈز،اوربازاروں کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کر نے کا فیصلہ

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن )ایڈ منسٹریٹر میٹرو پولٹین کارپوریشن گو جرانوالہ کے حکم پر، چیف آفیسر چو ہدری امجد حسین ڈھلو،ریگو لیشن آفیسر جاوید باجوہ ،کا گو جرانوالہ شہر کے تمام اندورن بیرون مین روڈز،اوربازاروں کو ہر قسم کی غیر قانونی تجاوزات سے پاک کر نے کا فیصلہ ،

اندرون شہر کے مین بازاروں کے 25سے زائد صدورں اور نمائندوں سے ایک اہم اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ پہلے مر صلے میں ریگو لیشن آفیسر جا وید باجوہ اپنے عملہ کے ہمراہ ہر بازار کا وزٹ ان کے صدر کے ہمراہ کریںگے اور تمام تاجر دو کانداروں کوموقع پرآگاہ کیا جائے گااور ان کو 2دن کا ٹائم فریم دیا جائے گا کہ وہ اس دوران اپنی دو کانوں ،شاپ سے آگے ہر قسم کی تمام تجاوزات کا از خود خاتمہ کر دیں،تاکہ شاپنگ پر آئی خواتین کو کسی قسم کی کوئی دشواری پیش نہ آئے،کسی بھی دوکان کے آگے بنی نالی کو کراس کر کے اس کے آگے کسی بھی قسم کا پھٹہ یا عارضی سامان رکھنے کی ہر گز اجازت نہیں ہو گی اجلاس میں تمام بازاروں کے صدورں کو آگاہ کر دیا گیا،اجلا س میں یہ بھی باور کرایا گیا کہ اگر کار پوریشن کو کوئی اہلکار کسی بھی بازار سے ماہانہ بھتہ لینے میں ملوث نکلا تو اس کے خلاف سخت محکمانہ کاروائی عمل میں لائی جائے گی،اجلاس میں مختلف تاجروں کے مطالبہ پر چیف آفیسر چو ہدری امجد حسین ڈھلو نے بازاروں میں سٹریٹس لائٹس لگوانے کے احکامات عملہ کو سروے کر نے کا حکم صفائی کے انتظا مات کا جائزہ لینے کیلئے بھی ڈیو ٹیا ں لگانے کا فیصلہ،اجلاس میں ،ایم او ایف راجہ افتخار،لینڈ منیجر عارف محمود بٹ،انسپکٹر عرفان نسیم بٹ ،فرزند گجر،بازار وں کے صدور،رانا سیع باسط ،محمد اعجاز،چو ہدری حسن گجر،میاں ناصر بشیر،وقاص بٹ،گل زیب مغل،محمد شیراز،راشد میر، سکند ر بٹ،شیخ پرویز،آصف چو ہدری،حاجی ارشد،ملک عظیم گجر،ملک ندیم گجر سمیت دیگر نے شرکت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں