مودی

گوگل نے میرے مطالعہ کی عادت کو تباہ کردیا: مودی

نئی دہلی(عکس آن لائن ) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے من کی بات ریڈیو پروگرام کے دوران این سی سی کیڈٹس سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمیشہ کتابوں کا مطالعہ کرتے آرہے ہیں لیکن گوگل نے ان کے مطالعہ کی عادت کو تباہ کردیا ہے ۔ گوگل نے کوئی بھی حوالہ تلاش کرنے کے شارٹ کٹ کا موقع فراہم کرتے ہوئے مطالعہ کی عادت چھین لی ہے ۔ ہریانہ میں روتھک سے تعلق رکھنے والے ایک جونیئر عہدیدار اکھیل نے وزیراعظم نریندر مودی سے سوال کیا تھا کہ آیا انہیں ٹی وی دیکھنے ، فلم دیکھنے یا کتابیں پڑھنے کا وقت ملتا ہے ۔

اس پر مودی نے جواب دیا کہ گوگل نے میرے مطالعہ کی عادت کو چھین لیا ہے ، بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ بابری مسجد فیصلہ سنانے کے چند ہی گھنٹے بعد انہوں نے عوام کا شکریہ ادا کیا تھا کیونکہ انہوں نے فیصلہ سننے کے بعد بالغ نظری کا مظاہرہ کیا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ وہ اب ایک سیاستداں ہیں اور ہمیشہ اپنے ملک کی فلاح و بہبود کے بارے میں سونچتے رہتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ انہوں نے کبھی تصور بھی نہیں کیا تھا کہ سیاست میں داخلہ لیں گے ۔ وہ ایک بھرپور زندگی بسر کرنا چاہتے تھے اور قوم کی خدمت کرنا چاہتے تھے ۔ لیکن اب بحیثیت سیاستداں انہوں نے اپنی خدمات قوم کیلئے پوری طرح مختص کردی ہیں

اپنا تبصرہ بھیجیں