گومل یونیورسٹی

گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے اجراء کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا

ڈیرہ اسماعیل خان(عکس آن لائن)گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز شروع کرنے کیلئے باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا گیا ۔جس کے بعد گومل یونیورسٹی میں فیکلٹیوںکی تعداد8ہو جائے گی۔ تفصیلات کے مطابق گومل یونیورسٹی میں فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے اجراء کی سفارشات171ویں ایڈوانس سٹیڈی اینڈ ریسرچ بورڈ اور33ویں اکیڈمک کونسل میں کی گئیں جس کی باقاعدہ منظوری گومل یونیورسٹی کی105ویں سنڈیکیٹ میں دیدی گئی اور اس کے اجراء کا نوٹیفیکیشن نمبر739a-749a مورخہ 22 دسمبر2020کو ڈپٹی ڈائریکٹر اکیڈمکس نے جاری کر دیا۔ اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر افتخار احمد نے کہا کہ پاکستان کی پانچ قدیم جامعات میں گومل یونیورسٹی کا شمار ہوتا ہے اور یہاں پر جدید تعلیمی نظام کے ساتھ ساتھ ٹیکنیکل ایجوکیشن، ڈپلومہ کا اجراء کرنا میری اولین ترجیحات میں شامل ہیںکیونکہ جنوبی وزیرستان، لکی، ٹانک ، ڈیرہ اسماعیل خان اور اس سے ملحقہ پنجاب کے علاقوں کی ضرورت بھی ہے جوعلاقے میں تبدیلی اور ترقی کا باعث بنیں گے۔ ڈاکٹر افتخار احمد نے مزید کہا کہ گومل یونیورسٹی میں بی ایس لائبریری سائنسز’ سائیکالوجی’جیالوجی ‘ فارسٹری’سوشیالوجی کے شعبہ جات کو گومل یونیورسٹی کے قوانین کے تحت شروع کر دیا ہے اور آج فیکلٹی آف الائیڈ ہیلتھ سائنسز کے اجراء کے بعد گومل یونیورسٹی نے ایک اور کامیابی حاصل کر لی ہے’ جس سے طلباء کی بڑی تعدادمستفید ہو گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں