چوہدری محمد سرور

گور نر پنجاب چوہدری سرور کی وزیر پٹرولیم عمر ایوب سے ملاقات ،

اسلام آباد (عکس آن لائن) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے وفاقی وزیر پاور و پٹرولیم عمر ایوب خان سے ملاقات کی.

جس میں حکومت پاکستان کے انرجی کے جاری منصوبوں اور مختلف اقدامات پر تفصیلی گفتگو ۔گورنر پنجاب نے وفاقی وزیر پاور

کو بتایا کہ پنجاب میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف وفاقی حکومت کو بھرپور تعاون فراہم کیا جا رہا ہے ۔

انہوں نے وفاقی وزیر کو پنجاب میں جاری ترقیاتی کاموں اور صنعتی شعبے میں اصلاحات کے حوالے سے بھی آگاہ کیا ۔

وفاقی وزیر پاور عمر ایوب خان نے بجلی صارفین کیلئے کی جانی والی مختلف اقدامات سے آگاہ کیا ۔انہوں نے ملک بھر

میں بجلی چوری اور نادہندگان کے خلاف جاری مہم کے بارے میں بھی تفصیلی بریفنگ دی ۔وفاقی وزیر نے کہا کہ پنجاب

میں انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بھر پور امداد کے ساتھ بجلی چوروں کے خلاف ایکشن میں بڑی کامیابی ملی ہے ۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ کرونا کی وجہ سے نیشنل گرڈ میں کی جانی والی سسٹم اپگریڈیشن میں تاخیر آئی تھی .

جس پر اب کام شروع کر دیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں