امتحانات

گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے روایتی طریقے کے تحت امتحانات لینے کافیصلہ تبدیل کرلیا

مکوآنہ (عکس آن لائن )گورنمنٹ کالج یونیورسٹی نے روایتی طریقے کے تحت امتحانات لینے کافیصلہ تبدیل کرلیا،بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن لینے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق کورونا تیسری لہر کیتیزی سے پھیلاؤ کے پیش نظر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کا بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن طریقے سے لینے کا فیصلہ ۔گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے ایم اے کیسالانہ امتحانات 24 مئی سے آن لائن ہونگے۔

وائس چانسلر کاکہناہے کہ بیچلر ڈگری کے لیے امتحانات آن لائن لیے جائیں گے جومئی کے آخری ہفتے میں پہلے سے منظور شدہ پالیسی ہے مطابق ہونگے ،سیشن 23ـ2019۔سیشن 22ـ2018 اور 21ـ2017 فائنل ایئر کے امتحانات آن لائن ہونگیجبکہ ایم اے کے سالانہ امتحانات بھی ان لائن ہونگے جو24 مئی سے شروع ہوکر چار جون کو اختتام پذیرہونگے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں