نوشہرہ ورکاں

گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی تختی کی نقاب کشائی کرکے باقاعدہ افتتاح ہو گیا

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر جنرل اسپیشل ایجوکیشن پنجاب پرویز اقبال نے گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن سنٹر نوشہرہ ورکاں کی نئی تعمیر شدہ عمارت کی تختی کی نقاب کشائی کرکے اس کا باقاعدہ افتتاح کیا بلڈنگ کی تعمیر پر 9 کروڑ روپے لاگت آئی ہے

تقریب میں خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی نے بتایا کہ جلد ہی اسپیشل ایجوکیشن سنٹرز میں ووکیشنل شعبہ بھی قائم کیا جا رہا ہے جس میں اسپیشل بچوں کو مارکیٹ ایبل ہنر سیکھائے جائیں گے انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ معاشرے میں موجود اسپیشل بچوں کو سماج کا باعزت کامیاب اور خودمختار حصہ بنانے کے لئے اسپیشل ایجوکیشن سنٹر میں داخل کروائیں

انہوں نے بتایا کہ محکمہ میں آن لائن ٹرانسفر سسٹم کا بھی آغاز ہو چکا ہے جس کے تحت اساتذہ اور دیگر اسٹاف گھر بیٹھے اپنی ٹرانسفر کے لئے اپلائی کر سکتے ہیں اس موقع پر انہوں نے اپنی مدد آپ کے تحت تعمیر کردہ صاف پانی کے فراہمی کے پراجیکٹ کا بھی افتتاح کیا گیا تقریب میں اسپیشل ایجوکیشن گوجرانوالہ ڈویژن کے انچارج را¶ عبدالرافع پرنسپل عبدالروف میڈیم مہوش حافظ آباد سے پرنسپل امتیاز علی اور میڈیم راحیلہ سمیت دیگر سٹاف نے خصوصی شرکت کی تقریب کے اختتام پر میزبان پرنسپل پرویز اختر نے شرکاءکا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں