ہائیکورٹ

گورنر پنجاب کو عہدے سے ہٹانے کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر

لاہور ( عکس آن لائن) پنجاب میں انتخابات کا شیڈول جاری نہ کرنے اور گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائرکردی گئی ۔درخواست جوڈیشل ایکٹوازم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی جس میں الیکشن کمیشن، گورنر پنجاب اور پنجاب حکومت فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف پیش کیا ہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے90 دن میں انتخابات کرانا آئینی تقاضا ہے پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے باوجود انتخابی شیڈول جاری نہ ہوا اور صاف وشفاف انتخابات کے لئے انتخابی شیڈول کا اجراجمہوری اساس ہے۔ آرٹیکل 105 کے برعکس گورنربدنیتی کی بناپرانتخابی شیڈول جاری نہیں کررہے۔مزید کہا گیا ہے کہ عدالت گورنر پنجاب کو انتخابی شیڈول جاری کرنے کا حکم دے، حلف کی خلاف ورزی پر گورنر کو عہدے سے ہٹانے کے احکامات صادر کئے جائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں