عطا تارڑ

گورنرپنجاب اور صدرمملکت کی مزید بہانے بازی اب نہیں چلے گی، عطاتارڑ

لاہور (نمائندہ عکس) مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ گورنرپنجاب اور صدرمملکت کی مزید بہانے بازی اب نہیں چلے گی۔

عطا تارڑ نے لاہور ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پچھلے کئی دن سے جو بحران چل رہا تھا وہ اپنے اختتام کو پہنچا۔ انہوں نے کہا کہ گورنر پنجاب کو کہا گیا کہ 28 تاریخ تک حلف برادری کی تقریب منعقد کروائے ۔ عطا تارڑ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کا دفتر خالی ہو تو فوری الیکشن کے بعد حلف برادری کی تقریب منعقد کروا نی ہوتی ہے، گورنر حلف برداری کی تقریب کرانےکا پابند ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ عدالت نے صدر کو تاکید کی آئین کی حکمرانی کیلئے کردار ادا کریں، گورنرپنجاب آئین کی تشریح خود سےکررہے تھے۔ انکا کہنا ہے کہ امید ہے حمزہ شہباز آج یا کل وزیراعلی کا حلف لے لیں گے، گزشتہ 25 روزسے پنجاب میں کوئی حکومت نہیں جو عمران خان کی ضد کی وجہ سے تاخیرکی گئی۔ عطا تارڑ نے کہا کہ صدرمملکت نے ہائیکورٹ کے گزشتہ فیصلےپرعمل نہیں کیا، گورنراور صدرمملکت کے پاس کوئی آپشن نہیں بچا، مزید بہانے بازی اب نہیں چلےگی۔

انہوں نے مزید کہا کہ گورنر پنجاب کے پاس کوئی اخلاقی جواز نہیں بچا، گھرچلےجائیں، آئین شکنی سے گورنر کےعہدے کی بے توقیری ہوئی، گورنرپنجاب نےثابت کیا ملک کے نہیں عمران خان کے وفادار ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں