گوجرانوالہ کا اجتماع

گوجرانوالہ کا اجتماع سنگ میل ثابت ہو گا : مولانا فضل الرحمن

لاہور (عکس آن لائن) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ میں شامل جمعیت علمائے اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ گوجرانوالہ کا اجتماع سنگ میل ثابت ہو گا،

انہوں نے کہا کہ آج پاکستان مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی سمیت عوامی نیشنل پارٹی اور دیگر اپوزیشن سیاسی جماعتیں مل کر ایک آواز ہیں، جامعہ اشرفیہ پہنچنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ حکمرانوں کی جانب سے عوام کا راستہ روکنا قانون اور جمہوریت کے خلاف ہے، ان تمام حکومتی اوچھے ہتھکنڈوں کے باوجود لاکھوں کی تعداد میں عوام گوجرانوالہ کے جلسہ میں شرکت کریں گے،

انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے سیلاب کا راستہ نہیں روک سکتی، لاہور کے لوگ گوجرانوالہ جانے کے لئے تیار ہیں۔ مولانا فضل الرحمن نے مزید کہا کہ حکومت ایک طرف دعویٰ کرتی ہے کہ اس نے جلسے کی اجازت دے دی ہے اور دوسری طرف کنٹینرز لگا کر سڑکوں کو بند کیا جا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں