پارٹی ورکرز

گوجرانوالہ : پارٹی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،متحرک کارکنان کو انکی شایان شان عہدوں سے نوازا جائیگا

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن)گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ پارٹی ورکرز ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں ۔ متحرک کارکنان کو انکی شایان شان عہدوں سے نوازا جائیگا۔

ورکر پی ٹی آئی کے منشور کو گھر گھر تک پہنچائیں ۔ سابقہ حکومتوں کی غلط پالیسیاں مہنگائی کا سبب ہیں ‘ جلد عوام کو ریلیف دینگے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاﺅس میں رانا ناصر محمود سے ملاقات کے دوران کیا۔ گورنر پنجاب رانا ناصر محمود کو ضلعی کوارڈی نیٹر اینٹی نارکوٹکس پنجاب بننے پر مبارک پیش کی اور اپنے ہاتھوںسے مٹھائی بھی کھلائی ۔اس موقع پر چوہدری محمد سرور کا کہنا تھا کہ رانا ناصر محمود ہمارے دیرینہ ساتھی ہیں اور تحریک انصاف کیلئے انکی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔

رانا ناصر محمود جیسے ساتھیوں سے ہی سیاسی جماعتیں عروج تک پہنچتی ہیں ۔ انہوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رانا ناصر اپنے عہدے سے بھرپور انصاف کرتے ہوئے معاشرے سے منشیات کے خاتمے میں اہم کردار ادا کرینگے ۔ رانا ناصر محمود نے اس حوصلہ افزائی پر گورنر پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنے فرائض احسن انداز میں سرانجام دیکرپارٹی کی عزت و مقبولیت میں اضافہ کا باعث بنیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں