گوجرانوالہ

گوجرانوالہ میں ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر 20 افراد گرفتار، مقدمات درج ،22دکانیں اور ریسٹورنٹ سیل

گوجرانوالہ (نمائندہ عکس آن لائن)گوجرانوالہ میں کورونا ایس او پیز کی خلاف پر 20 افراد کو گرفتار کرکے مقدمات درج کرلیے گئے۔ڈپٹی کمشنر گوجرانولہ کے مطابق کورونا ایس او پیز کی خلاف ورزی پر 22 دکانیں اور ریسٹورنٹ بھی سیل کیے گئے ہیں۔ڈی سی گوجرانوالہ کے مطابق ایس او پیز کی خلاف ورزی کے نتیجے میں1 لاکھ روپے سے زائد کے جرمانے بھی عائد کیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی جاری تیسری لہر کے دوران پاکستان بھر میں مریضوں اور اموات میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 17 ہزار 117 ہو گئی ہے، جبکہ کْل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 95 ہزار 627 ہو چکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں