زمین کے تنازعہ

گوجرانوالہ: زمین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے ایک کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن) زمین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائیوں نے ایک کو قتل اور دوسرے کو شدید زخمی کر دیا تفصیلات کے مطابق ضلع حافظ آباد کی تحصیل چوچک پنڈی بھٹیاں میں زمین کے تنازعہ پر چچا زاد بھائی عمران حسین کو فائر کرکے زندگی بھر کے لئے معذور کر دیا ہے

قانون اور انصاف ملکر انسانیت کو قتل کرنے لگے وزیر اعظم عمران خان کے ریاست مدینہ کے خواب کو چیلنج کرنے لگے بااثر ملزمان اصغر علی سرفراز علی ارشد وغیرہ نے عمران حسین کو کھیتی باڑی کے دوران گھاٹ لگائے سر پر گولی مار کر قتل کر دیا تقریباً ایک ماہ گزرنے کے بعد دوسرا بھائی غلام حسین کھیتی باڑی کرنے کھیتوں میں گیا بااثر ملزمان ضمانت کروا کر غلام حسین کو قتل کرنے کا منصوبہ تیار کرنے لگے اور غلام حسین پر فائرنگ کر دی فائر سے اس کی ٹانگوں میں لگے جس سے ساری زندگی کے لئے معذور ہو گیا اور کھیتی باڑی کرتے ٹریکٹر مکمل تباہ ہو گیا

غلام حسین کی ریاست مدینہ کے دعویداروزیر اعظم عمران خان ، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ، آر پی گوجرانوالہ اور سی پی او گوجرانوالہ سے اپیل کی ہے کہ میرے بھائی عمران حسین کو نا حق قتل کیا گیا ہے ملزمان کو دوبارہ گرفتار کرکے سخت سزادی جائے اور واقعہ میں ملوث بااثر ملزمان اور انصاف کے رکھوالوں کو کڑی سے کڑی سزادی جائے اور آئین پاکستان کے تحت آزادی والی زندگی گزارنے کا حق دیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں