جامکے چٹھہ

گوجرانوالہ :جامکے چٹھہ میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیر،مچھروںکی افزائش گا ہ میں اضافہ

جامکے چٹھہ (نمائندہ عکس آن لائن)معروف قصبہ جامکے چٹھہ میں جگہ جگہ کوڑا کرکٹ کے ڈھیرلگے ہوئے جس سے زہریلے کیڑے مکوڑوں،مکھیوں ،مچھروں کی افزائش گا ہ میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے یوسی انتظامیہ کی طرف سے عدم دلچسپی کی بنا پرگندگی کے ڈھیروں کی وجہ سے قصبہ کی خوبصورتی مانند پڑھنے کے ساتھ ڈینگی مچھروں کی افزائش میں ممکنہ اضافہ ہو سکتا ہے شہریوں کا وزیراعلی پنجاب سے نو ٹس کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق گوجرانوالہ کے معروف قصبہ جامکے چٹھہ کے داخلی اور خارجی راستوں سمیت گلی اور محلوں میں گند گی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جس کی وجہ سے زہریلے کیڑوںمکوڑوںاور مکھیوں ،مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہو رہا ہے شہریو ں نے بتا یا انتظامیہ کی عدم دلچسپی اور یو نین کو نسل جامکے چٹھہ کے عملہ کی غفلت کی و جہ سے قصبہ کی خو بصورتی مانند پڑھ چکی ہے کوڑا کرکٹ کے ڈھیروںسے ڈینگی مچھروں کی افزائش کا خد شہ بڑھ چکا ہے آج تک یو نین کونسل جامکے چٹھہ کی طرف سے صفائی کے اقدامات نہیں کئے گئے جہاں دیکھیں کوڑا کرکٹ کے ڈھیر نظر آرہے ہیں

خاص طور پر ریلوے اسٹیشن جامکے چٹھہ کے آمنے سامنے محلوں کے آگے پیچھے گندگی کے بڑے بڑے ڈھیر اپنی مثال آپ بن چکے ہیںجس میں محلہ کشمیریاں ،محلہ سادات کالونی ،قبا مسجد والی گلی ،چاچالال بٹ والی گلی کے سامنے گندگی ڈھیرنے مقامی لوگوں کا جینا محال کر دیا ہے یوں لوگوں کو نئے اور صاف پاکستان کا خواب صرف خواب ہی بنتا نظر آرہا ہے شہریوں نے وزیراعلی پنجاب ،ڈی سی گوجرانوالہ سے فوری نو ٹس کا مطالبہ کیا

اپنا تبصرہ بھیجیں