گوجرانوالہ

گوجرانوالہ: تھانہ سوہدرہ پولیس نے بین الاضلاعی متعدد وارداتو ں میں مطلوب ڈکیٹ گینگ کے دو اراکین کو گرفتارکرلیا

گوجرانوالہ(نمائندہ عکس آن لائن)سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی کے احکامات پر تھانہ سوہدرہ پولیس نے اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاضلاعی متعدد وارداتو ں میں مطلوب نوید عرف نیدو ڈکیٹ و ٹریکٹر چور گینگ کے دو اراکین کو گرفتار کرکے دورانِ تفتیش ان کے قبضہ سے سات لاکھ اٹھارہ ہزار روپے نقدی، اور ایک عدد چوری شدہ ٹریکٹر کی قیمت برآمد کر لی۔

گرفتار کئے گئے ملزمان میں نوید عرف نیدو (سرغنہ گینگ) اور مدثر شامل ہیں۔تفصیلات کے مطابق انسداد جرائم و سماج دشمن عناصر کے خلاف موثر کاروائی کے لئے سٹی پولیس آفیسرسرفراز احمد فلکی نے ایس پی صدر ڈویژن عبدالوہاب کو خصوصی احکامات جاری کئے تھے ۔ جنہوں نے انسدادِ جرائم کے سلسلہ میں موثر کاروائی کے لئے ڈی اےس پی وزیرآباد عرفان الحق کی زیرنگرانی ایس ایچ اوتھانہ سوہدرہ سب انسپکٹر نثار احمد و دیگران پر مشتمل پولیس ٹیم تشکےل دیتے ہوئے انہیں جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کا ٹاسک دیا اور ٹیم کی خودسپر ویژن کی ۔پولیس ٹےم نے ڈکیتی و چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کو ٹریس کرنے کے لئے ریکارڈ یافتگان کو شامل تفتیش کیا ۔علاوہ ازیں جدید ٹےکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے پیشہ وارانہ مہارت کی بدولت ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کیا ۔ اس موقع پر سٹی پولےس آفیسرسرفراز احمد فلکی کا کہنا ہے کہ ڈکیت اور چورمعاشرے کا ناسور ہیں ان کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹتے ہوئے عوام کو پرُ اعتماد ماحول فراہم کریں گے۔سی پی او نے ڈی ایس پی وزیرآباد عرفان الحق، ایس ایچ او تھانہ سوہدرہ سب انسپکٹرنثار احمد اور ان کی پولیس ٹیم کو شاباش دی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں