گوبھی کی پنیری

گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی ولشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت

قصور (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کے خدشہ کے پیش نظر کاشتکاروں کو فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ چونکہ موسم گرماکی شدت کے علاوہ فضامیں نمی کے باعث گوبھی کی پنیری پرسفیدمکھی اور لشکری سنڈی کے حملہ کا خطرہ ہوسکتاہے لہذاپھول گوبھی کے کاشتکار پنیری کا اگامکمل ہونے کے بعد پودوں کی چھدرائی کریں اوربیمارکمزورپودے نکال دیں نیزصحتمند پودوں کی تعدادکا مناسب خیال رکھاجائے۔

ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت)توسیع(قصوراحمدنوید امجدنےبتایا کہ کاشتکار پنیری کی فصل کا روزانہ معائنہ کریں اور کیڑوں کے تدارک کےلئے نئی کیمسٹری کی زرعی ادویات استعمال کی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار پنیری منتقل کرنے سے پہلے اچھی طرح آبپاشی کریں تاکہ پودوں کی جڑیں نرم ہوجائیں اور اکھاڑتے وقت انہیں ٹوٹنے سے بچایاجاسکے۔ انہوں نے کہا کہ کاشتکار فصل کمزورہونے کی صورت میں ایک پایوریا کھاد فی مرلہ استعمال کریں تاکہ پنیری صحت مند رہتے ہوئے بہتر بڑھوتری کرسکے۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں مزیدمعلومات یارہنمائی کےلئے محکمہ زراعت کے فیلڈسٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں