گندم کی بروقت کٹائی

گندم کی بروقت کٹائی یقینی بنانے کیلئے زرعی آلات کی ورکشاپس کھول دی گئیں

راولپنڈی (عکس آن لائن ) پنجاب حکومت کی جانب سے گندم کی بروقت کٹائی یقینی بنانے کیلئے زرعی آلات کی ورکشاپوں کو فوری کھولنے کے حکم کے بعد صوبہ کے بیشتر اضلاع میں زرعی ورکشاپس کھول دی گئی ۔

زرعی ترجمان نے بتایاکہ کسان تنظیموں نے وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال سے مطالبہ کیا تھا کہ زرعی آلات کی ورکشاپس کھولی جائیں جس پر حکومت نے زرعی آلات کی ورکشاپس فوری کھولنے کا حکم دے دیا تاکہ صوبہ بھر میں گندم کی کٹائی کیلئے استعمال ہونے والے زرعی آلات خراب ہونے کی صورت میں انہیں ٹھیک کروایا جاسکے۔

وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ گندم کی فصل کی کٹائی کے لئے زرعی آلات کا فعال ہونا انتہائی ضروری ہے تاکہ کسانوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو اور امید کرتے ہیں کہ ورکشاپس کے مکینک اور کسان مشینری مرمت کرواتے وقت کرونا سے حفاظتی تدابیر کا مکمل خیال رکھیں گے۔ وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا کہ اس سال ایک کروڑ 96 لاکھ ٹن گندم کی پیداوار کا ہدف ہے اور پوری قوم دعا کرے کہ ہم اس ہدف سے زیادہ پیداوار حاصل کرسکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں