مرتضیٰ سولنگی

گلگت میں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں، مرتضیٰ سولنگی

اسلام آباد (عکس آن لائن)نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہاہے کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔

اپنے بیان میں مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ محکمہ داخلہ گلگت بلتستان کی جانب سے جاری بیان میں واضح کیا گیا ہے کہ گلگت بلتستان میں صورتحال مکمل طور پر پرامن ہے، پاک فوج کی تعیناتی کے حوالے سے میڈیا میں زیر گردش خبریں اور قیاس آرائیاں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں تمام سڑکیں، تجارتی مراکز، کاروباری سرگرمیاں اور تعلیمی ادارے معمول کے مطابق کھلے ہیں،

پاکستان آرمی اور سول آرمڈ فورسز کی خدمات صرف حضرت امام حسینکے چہلم کے موقع پر امن و امان برقرار رکھنے کے لئے طلب کی گئی ہیں،جلوس کے راستوں اور امام بارگاہوں کی سیکورٹی کیلئے ماضی کی طرح خصوصی اقدامات کئے گئے ہیں۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ محکمہ داخلہ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ امن و امان برقرار رکھنے، عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کے لئے سی آر پی سی 1898 کی دفعہ 144 پورے خطے میں نافذ کی گئی ہے۔

مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ آیئے سوشل میڈیا پر گمراہ کن بیانیہ اور جعلی خبروں کے ریکارڈ کو درست کریں۔ وفاقی وزیرنے کہاکہ گلگت بلتستان میں امن و استحکام ہے، سکول، کالج، بازار اور سڑکیں کھلی ہیں جو معمول کے احساس کا اظہار کر رہی ہیں، بعض اوقات مذہبی اور فرقہ وارانہ خدشات کے رد عمل میں پرامن احتجاج ہوتا ہے لیکن امن و امان کی صورتحال پرامن ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ فوج کی کوئی تعیناتی نہیں ہوئی، پاکستان آرمی آئندہ ہفتے حضرت امام حسین?

کے چہلم کے موقع پر کمیونٹی کے تحفظ کے لئے تیار ہے۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ گلگت بلتستان میں بدامنی کی خبریں بے بنیاد ہیں،کوئی گولی نہیں چلی، سرکاری اور نجی املاک کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ احتجاج مقامی مسائل پر ایک فطری سیاسی جمہوری ردعمل ہے جس کا گلگت بلتستان میں پرامن طریقے سے انتظام کیا گیا۔ مرتضیٰ سولنگی نے کہاکہ گلگت بلتستان امن اور ہم آہنگی کی جنت ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں