گلگت بلتستان

گلگت بلتستان کے نتائج کے بعد وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرنیوالوں کی آنکھیں کھل جانی چاہئیں’ مسرت جمشید چیمہ

لاہور( عکس آن لائن)چیئر پرسن قائمہ کمیٹی داخلہ مسرت جمشید چیمہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کے محب وطن اورباشعور عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے ریاست مخالف اور کرپشن کے بیانیے کو دفن کر دیا ہے ،پانامہ رانی اورکرپشن کنگ کے صاحبزادے اچھے بچوں کی طرح عوام کے فیصلے کو تسلیم کریں، گلگت بلتستان کی عوام نے انتخابات میں اپنے مستقبل ،ترقی اور خوشحالی کو ووٹ دیا ہے ۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پانامہ رانی جہاں جاتی ہیں مسلم لیگ (ن) کی سیاست کا حشر نشر کر کے واپس لوٹتی ہیں ،پہلے ہی کہہ دیا تھاکہ انہیں شکست ہضم نہیں ہو گی اور دھاندلی کا واویلا کیا جائے گا،کرپشن کنگز لوٹ مار سے تائب اور قوم سے معافی مانگ کر دوبارہ سیاست کا آغاز کریں، وسط مدتی انتخابات کا مطالبہ کرنے والوں کی اب آنکھیں کھل جانی چاہئیں ۔

انہوں نے کہا کہ حکومت ، فوج اور عوام سی پیک کے گرد حفاظتی حصار قائم کر کے اسے مکمل کریں گے ۔تحریک انصاف گلگت بلتستان کے عوام کی محرومیوں کا بھی ازالہ کرے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں