شبلی فراز

گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ نااہل کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے، شبلی فراز

اسلام آباد (عکس آن لائن)وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔

اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ ن (نااہل) کی قیادت کا دھاندلی کا شور اعتراف شکست ہے۔انہوںنے کہاکہ ہمیشہ دھاندلی کے ذریعے قوم پر مسلط رہنے والوں کا واویلا کارگر ثابت نہیں ہو گا، جی بی کے عوام انہیں پہچانتے ہیں۔وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ وہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ پانچ سال میں یہ کچھ نہ کر سکے تو اب ان کیلئے کیا کریں گے؟ ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں