رانا تنویر حسین

گلگت بلتستان میں حکومت نے جو گل کھلائیں ہیں سب نے دیکھ لیا ہے،رانا تنویر حسین

مانانوالہ(عکس آن لائن)سابق وفاقی وزیر و چیئرمین پبلک اکاونٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں جو حکومت نے گل کھلائیں ہیں سب نے دیکھ لیا ہے الیکشن کے حوالے سے جو خدشات تھے وہ سب درست ثابت ہوئے ہیں

حکومتی وزراء نے ریاستی مشینری کے ساتھ گلگت بلتستان میں قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جلسوں کی بھر مار کی اور الیکشن پر اثر انداز ہوئے ہیں پیپلزپارٹی اور ن لیگ میں باقاعدہ طور پر آپنی آپنی انتخابی مہم چلانے کا طے تھا باقی تمام فیصلے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے کیئے جائیں گے حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز اور موثر کیا جائے گا الیکٹرونک ووٹنگ کے حوالے سے پہلے عوام کو آگاہی دینا ہوگی شوآف ہینڈ الیکشن کھلی دھاندلی کے مترادف ہو گا الیکٹرونک ووٹنگ کی بات ٹھیک ہے اگر عملی طور پر درست ہو ان خیالات کا اظہار سابق وفاقی وزیر ن کے مرکزی رہنما و چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی رانا تنویر حسین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ گلگت بلتستان میں ہونے والے الیکشن میں حکومتی وزرائ نے قانون کی دھجیاں اڑاتے ہوئے جلسوں کی بھر مار کرتے ہوئے ریاستی مشینری کا بے دریغ استعمال کرکے الیکشن میں دھاندلی کی ہے اور ن لیگ کے امیدواروں کو پہلے ہی الیکشن سے دستبردار کروایا گیا جو الیکشن دھاندلی کی بنیاد تھی

پی ڈی ایم جلسوں میں میں کورونا ایس او پیز پر عمل کیا جائے گا مگر نااہل حکومت آپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے اپوزیشن کے جلسے روکنے کے لیئے کورونا کا سہارا نہ لیں انشائ اللہ موجودہ حکومت کے خاتمے کا وقت ہوا چاہتا ہے سلیکیٹڈ حکومت کے تمام وزرائ اور مشیروں کی فوج ظفر موج صرف اپوزیشن کو انتقامی سیاست کا نشانہ بنانے کے لیئے تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے بائیس کروڑ عوام مہنگائی اور دیگر مسائل کی دلدل میں دھنس چکے ہیں مگر نااہل حکومت کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے عوام کے مسائل کا کوئی حل ان کے پاس نہیں نظر آرہا الیکشن سے قبل پچاس لاکھ گھر اور کروڑ نوکریاں و دیگر وعدے قصہ پارینہ بن چکے ہیں اور پی ٹی آئی حکومت نے عوام سے کیئے گے وعدوں میں سے ایک بھی وفا نہیں کیا ہے موجودہ ابتر صورتحال کے پیش نظر مڈٹرم الیکشن ناگزیر ہو چکے ہیں غیر منتخب نمائندوں کو صرف عوام کو گمراہ کرنے کے لیئے سیٹوں پر لگایا گیا ہے جو صرف آپنی نااہلیوں پر پردہ ڈالنے کے لیئے صرف اپوزیشن پر کیچڑ ڈالنے کی کوشش میں مصروف نظر آتے ہیں سلیکیٹڈ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے تمام فیصلے کیئے جائیں گے اور حکومت مخالف تحریک کو مزید تیز اور موثر کیا جائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں