قمرزمان کائرہ

گلگت بلتستان میں انصاف ملنے تک پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا’ قمر زمان کائرہ

لاہور(عکس آن لائن)پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان میں پرامن احتجاج کو طاقت سے دبانا بدقسمتی ہے،پیپلز پارٹی کی جیتی نشست کوشکست میں بدلنا قابل قبول نہیں۔ اپنے بیان میں قمرزمان کائرہ نے کہاکہ انصاف ملنے تک گلگت میں پارٹی کارکنوں کا غصہ کم نہیں ہوگا۔

پیپلز پارٹی نے کبھی گھیرا ئوجلا ئوکی سیاست نہیں کی،ہم سیاسی عمل پر یقین رکھتے ہیں، وفاقی حکومت ہوش کے ناخن لے اور گلگت بلتستان میں آگ سے نہ کھیلے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں