ڈینگی

گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 99 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

لاہور( عکس آن لائن) پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران صوبے بھر میں 99 نئے مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق ہوئی۔

سیکرٹری صحت علی جان خان کے مطابق سب سے زیادہ لاہور میں 59 نئے مریض سامنے آئے،راولپنڈی میں 18 ،ملتان میں 7 ،فیصل آباد اور مظفر گڑھ میں 3 ،3،گوجرانوالہ ، قصور اور اٹک میں ڈینگی کے 2،2جبکہ شیخوپورہ، بہاولنگر اور وہاڑی میں ڈینگی کا ایک ،ایک نیا مریض سامنے آیا۔ س

یکرٹری صحت کے مطابق پنجاب بھر کے ہسپتالوں میں اس وقت ڈینگی کے کل 82 مریض زیر علاج ہیں جن میں چار کی حالت تشویشناک ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں