سیلز ٹیکس

گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 13.5 فیصد اضافہ

اسلام آباد (عکس آن لائن) گزشتہ مالی سال 2019-20ء کے دوران برآمدات پر سیلز ٹیکس وصولی میں 13.5

فیصد اضافہ ہوا ہے۔ ملک کی تمام بندر گاہوں سے درآمد کی جانے والی مصنوعات پر سیلز ٹیکس وصول کرنے

والے لارج ٹیکس پیئرز یونٹ (ایل ٹو یو) کراچی کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے دوران درآمدات پر

سیلز ٹیکس محصولات کا حجم 780 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ مالی سال 2018-19ء کے دوران سیلز ٹیکس

وصولیوں کا حجم 686 ارب روپے رہا تھا۔ اس طرح گزشتہ مالی سال میں درآمدات پر سیلز ٹیکس محصولات

میں 94 ارب روپے یعنی 13.5 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے مطابق مئی 2020ء کے مقابلہ میں جون 2020ء کے

دوران محصولات میں 26 فیصد کے اضافہ سے درآمدات پر سیلز ٹیکس وصولیاں 51 ارب روپے کے مقابلہ میں

64 ارب روپے تک بڑھ گئیں۔ واضح رہے کہ پاکستان کے درآمدی بل میں نمایاں کمی اور کووڈ۔19 کی عالمی وبا

کے باعث بین الاقوامی تجارت میں سست روی کے باوجود درآمدات پر عائد سیلز ٹیکس محصولات میں اضافہ خوش

آئند ہے۔ مزید برآں حکومت نے جون کے دوران لاک ڈاؤن میں نرمی کی تھی او محدود کاروباری سرگرمیوں

کی اجازت دی تھی۔ حکومت نے ان اقدامات کا مقصد ملک کی مختلف بندرگاہوں پر پھنسے ہوئے درآمدی

سامان کی کلیئرنس تھا تاکہ تاجر اپنا سامان کلیئر کروا سکیں ۔ حکومت نے ان اقدامات کے نتیجہ

میں جون 2020ء کے دوران درآمدات پر عائد سیلز ٹیکس محصولات میں نمایاں اضافہ ہواہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں