اشرف بھٹی

گرینڈ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ،سینئر قیادت پیشرفت کرے ‘اشرف بھٹی

لاہور( عکس آن لائن)آل پاکستان انجمن تاجران کے مرکزی صدر اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ معاشی استحکام سیاسی استحکام سے مشروط ہے اس لئے تمام سیاسی جماعتوں سے اپیل ہے کہ ملک کو درپیش گھمبیر چیلنجز کے پیش نظر احتجاجی سیاست سے گریز کریں ، گرینڈ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے اس لئے سینئر قیادت کو اس کے لئے پیشرفت کرنی چاہیے۔

اپنے بیان میں اشرف بھٹی نے کہا کہ اداروں کو بے توقیر کرنے کی مہم کسی طرح بھی ملک کے مفاد میں نہیںاس لئے ہوش کے ناخن لیے جائیں ۔ جمہوری نظام میں پارلیمنٹ انتہائی معتبر اور اہمیت کا حامل ادارہ ہے ، سیاسی جماعتیں مسائل اور تحفظات کے حوالے سے پارلیمنٹ میں مکالمہ کریں ۔

انہوں نے کہا کہ سیاسی عدم استحکام ملک اور اس کی معیشت کے لئے زہر قاتل ہے ، اگر سیاسی جماعتیں اپنے مفادات اور انا کے حصار میں رہیں گی تو اس سے ملک کو نا قابل نقصان کا اندیشہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک سیاسی جماعت کی جانب سے آئی ایم ایف کو خط لکھنا کسی طرح بھی درست اقدام نہیں ، سیاستدانوں کو اپنے معاملات ملک کے اندر طے کرنے چاہئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں