اسد عمر

گرفتاری کا خدشہ،اسد عمر کی حفاظتی ضمانت منظور، متعلقہ عدالت پیش ہونے کی ہدایت

کراچی (عکس آن لائن) سندھ ہائیکورٹ نے تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔ سندھ ہائیکورٹ میں رہنما تحریک انصاف اسد عمر کی حفاظتی ضمانت کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے اسد عمر کی 7 روز کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہنما تحریک انصاف کو 25 ہزارروپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کردی۔

دوران سماعت وکیل نے کہا کہ پی ٹی آئی رہنما کے خلاف اسلام آباد میں 6 مئی کو مقدمہ درج کیا گیا، اسد عمر کے خلاف عدلیہ کے حق میں اسلام آباد ریلی نکالنے پر مقدمہ درج کیا ہے، گرفتاری کا خدشہ ہے، حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔ سندھ ہائیکورٹ نے اسد عمر کو متعلقہ عدالت میں پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں