کرونا ریلیف ٹائیگر فورس

گجرات:وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار جذبہ خدمت سے سرشار ہیں،ڈپٹی کمشنر

گجرات (نمائندہ عکس آن لائن) ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کرونا ریلیف ٹائیگر فورس کے رضا کار جذبہ خدمت سے سرشار ہیں، حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق ضلع گجرات میں ٹائیگر فورس کو جلد انکے شعبہ دلچسپی کے مطابق ذمہ داریاں سونپ دی جائیں گی

ان خیالات کا اظہارا نہوں نے اپنے دفتر میں ٹائیگرفورس کے ممبران سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اے ڈی سی جنرل توقیر الیاس چیمہ بھی اس موقع پر موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر خرم شہزاد نے کہا کہ ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کو ہسپتالوں، قرنطینہ مراکز، دفاتر، پولیس کیساتھ، بازاروں مارکیٹوں میں سماجی فاصلہ برقرار رکھنے اور مقررہ اوقات پر عمل درآمد، شہریوں کو ماسک کے استعمال، صفائی، ہاتھ دھونے کے حوالے سے آگاہی فراہم کرنے، مختلف علاقوں میں مستحق افراد کی نشاندہی سمیت مختلف شعبہ جات میں ذمہ داریاں دی جائیں گی

اس مقصد کےلئے انکے تربیتی سیشن بھی منعقد ہونگے انہوں نے کہا کہ ٹایئگر فورس کے رضا کاروں نے کرونا وبا کے دوران معاشرے کی فلاح و بہبود کےلئے بلا معاوضہ اپنی خدمات پیش کی ہےں جو قابل تحسین ہے،ٹائیگر فورس کے رضا کاروں کوانکی مہارت کے مطابق ڈیوٹی دی جائے گی نیز ڈیوٹی کے اوقات بھی انکی مرضی کے مطابق اور دورانیہ بھی دستیاب وقت کے مطابق ہوگا ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ٹایئگر فورس کے رضا کاروں کو دوران ڈیوٹی کسی بھی نوعیت کے مسائل کے حل کےلئے جامع میکنزم وضع کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں