گاجر کی برداشت

گاجر کی موٹائی 3 سے 4 سینٹی میٹر ہونے پرفصل کی برداشت کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن)محکمہ زراعت نے گاجر کی برداشت سے 2ہفتے قبل آبپاشی بند کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہاہے کہ کاشتکار گاجر کی برداشت میں احتیاط سے کام لیں اور جب گاجر کی موٹائی تین سے چار سینٹی میٹر تک ہو جائے تو اسے برداشت کرنے میں تاخیر نہ کریں۔محکمہ کے ترجمان نے کہاکہ بروقت گاجر کی برداشت سے اس میں مٹھاس زیادہ بڑھ جاتی ہے لیکن اگر برداشت کے وقت تک اسے پانی دیاجاتارہے تو اس کی مٹھاس میں مسلسل کمی واقع ہوتی رہتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ زمین کے وتر حالت میں ہونے سے گاجروں کی برداشت میں بھی مشکل کا سامنا کرناپڑ سکتا ہے۔ انہوں نے مزید بتایاکہ گاجر کا بیج تیارکرنے کیلئے گاجر کے ڈک کی منتقلی ایک دو روز میں مکمل کی جاسکتی ہے نیز ایک ایکڑ گاجر کی فصل سے تین ایکڑ بیج کی فصل کے ڈک حاصل کئے جا سکتے ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ گاجر کا استعمال انسانی صحت کیلئے انتہائی اہمیت کاحامل ہے۔ انہوں نے بتایاکہ کاشتکار مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت کی خدمات سے بھی استفادہ کرسکتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں