حافظ نعیم الرحمن

کے الیکٹرک کے بھاری بھرکم بلوں نے شہریوں کا جینا عذاب کردیا ہے، میٹر تیز چلتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں، حافظ نعیم الرحمن

کراچی(عکس آن لائن)امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے کہاہے کہ کے الیکٹرک کے بھاری بھرکم بلوں نے شہریوں کا جینا عذاب کردیا ہے، میٹر تیز چلتے ہیں کوئی پوچھنے والا نہیں ہے۔

خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں کوئی بھی حکومت آجائے وہ کے الیکٹرک مافیا کو مکمل سپورٹ کرتی ہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان میں بجلی کی ایوریج کاسٹ 6 روپے 75 پیسے ہیں اور اس کے ساتھ 22 روپے فی یونٹ وہ دینے پڑتے ہیں جو حکومتی نالائقیوں کے باعث معاہدوں کی مد میں شامل کیے جاتے ہیں دیگر ٹیکسز اس کے علاوہ ہیں۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بجلی کی میٹروں کی فرانزک کے حوالے سے نیپرا مین کوئی قانون ہی موجود نہیں ہماری درخواستیں وہاں موجود ہیں لیکن کوئی سننے والا نہیں ہے۔حافظ نعیم الرحمن نے کہاکہ حکومت کے الیکٹرک مافیا کی سرپرستی کررہی ہے، اب بہت ہوگیا ہے، ظلم کی حد ہوتی ہے، ایسا نہ ہو کہ لوگ قانون ہاتھ میں لینا شروع کردیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں