روہت شرما

کیویز کو پہلے ٹی ٹونٹی میں شکست دیکر سیریز کا فاتحانہ آغاز کریں گے، روہت شرما

آکلینڈ (عکس آن لائن) بھارتی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز اوپننگ بلے باز روہت شرما نے کہا ہے کہ میزبان ٹیم کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں شکست دیکر پانچ میچوں کی سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کرینگے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز جیتنے کے بعد ٹیم کے حوصلے بلند ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کیویز ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا آسان نہیں ہے تاہم انکی ٹیم نے سیریز سے قبل بھرپور تیاری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انکی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کیویز کے خلاف ابتدائی ٹی ٹونٹی میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

روہت شرما نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ میزبان ٹیم کو ابتدائی میچ میں شکست دیکر سیریز کا آغاز فاتحانہ انداز میں کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کیویز کے خلاف سیریز میں کامیابی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں