شاہین آفریدی

کینگروز کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے ، شاہین شاہ آفریدی

میلبورن(عکس آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا ہے کہ میزبان آسٹریلوی ٹیم کو باکسنگ ڈے ٹیسٹ میچ میں شکست دیکر سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

ایک انٹرویومیں23 سالہ مایہ ناز فاسٹ بائولر نے کہا کہ کینگروز کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست پر بہت مایوسی ہوئی ہے تاہم میزبان ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں کامیابی کے لئے ٹیم نے بھرپور تیاری کی ہے جس کا فائدہ ٹیم کو میچ میں فتح کی صورت میں ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ آسٹریلوی ٹیم کو اس کی سرزمین پر شکست دینا مشکل ضرور ہے مگر ناممکن نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کی ٹیم میں ایسے کھلاڑی موجود ہیں جو کسی بھی وقت میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کریں گے۔

شاہین آفریدی نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ ہیں اور میزبان ٹیم کے خلاف تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں شرکت کے لئے بے تاب ہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ گرین شرٹس کو دوسرے میچ میں شکست دیکر تین ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں جاندار کم بیک کریں گے۔

انہوں نے اپنی ٹیم کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ آسٹریلوی ٹیم کے خلاف سیریز میں واپسی کے لئے ٹیم کو تینوں شعبوں میں سو فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔واضح رہے کہ آسٹریلیا اور پاکستان کی ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر سے ایم سی جی میلبورن میں شروع ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں