شاہ محمود قریشی

کچھ قوتیں پاکستان میں استحکام نہیں چاہتیں‘ وزیرخارجہ شاہ محمودقریشی

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ کچھ لوگ پاکستان میں استحکام نہیں دیکھنا چاہتے.

بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو استعمال کررہا ہے اور ہمیں حالات کو سنجیدگی اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سمجھنا

ہوگا‘پاکستان جب بھی معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی کوشش کرتا ہے تو سازش ہوتی ہے‘

افواجِ پاکستان کی بے پناہ قربانیاں باعث دہشتگردی کیخلاف بڑی کامیابیاں ملیں‘پاکستان کو بھارت کی تمام چالوں کا ادراک ہے.

اپوزیشن جماعتوں کو بھارت کی سازشوں کو سمجھنا چاہیے،بلاول بھٹوکوجو کہنا تھا،کرنا تھا،وہ کرلیا‘انہوں نے قیاس آرائیوں سے کام لیا ہے

‘اپوزیشن رہنماوں کوخطے کی صورتحال پر مل بیٹھنے کی ضرورت ہے ۔منگل کو نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ،

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ مسئلہ کشمیر اٹھانے پرنئی سازش کی جاتی ہے،

پاکستان جب بھی معاشی سرگرمیاں بڑھانے کی کوشش کرتا ہے تو سازش ہوتی ہے۔

انھوں نے کہا کہ افواجِ پاکستان نے بے پناہ قربانیاں دیں،دہشت گردی کیخلاف بڑی کامیابیاں ملیں۔

شاہ محمود نے کہا کہ پہلے ہی کہا تھا کہ سلیپر سیلس کو ایکٹیو کیا جائے گا،بھارت کو بار بار ناکامی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے،

بھارت پاکستان مخالف قوتوں کو استعمال کررہا ہے اور ہمیں حالات کو سنجیدگی اورمقبوضہ کشمیر کی صورتحال کو سمجھنا ہوگا۔

خطے کی صورتحال پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ بھارت کے عزائم واضح ہیں اوروہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنا چاہتا ہے.

بھارت افغانستان میں بھی امن نہیں چاہتا کیوں کہ افغانستان میں امن قائم ہوا تو بھارت کی اہمیت کم ہوجائے گی۔

شاہ محمود نے کہا کہ بھارت لائن آف کنٹرول پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہا ہے،بھارت کو چین سے منہ کی کھانی پڑی،

بھارت اپنے عوام کی توجہ پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے اورپاکستان کو تمام چیزوں کا ادراک ہے۔

سیاسی صورتحال پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ اپوزیشن رہنماوں کوخطے کی صورتحال پر بیٹھنے کا کہا،

اپوزیشن نے ہماری باتوں پر توجہ نہیں دی،اپوزیشن نے بجٹ پر تمام تر توجہ رکھی۔شاہ محمود نے مزید بتایا،

کہ اپوزیشن جماعتوں کو بھارت کی سازشوں کو سمجھنا چاہیے،بلاول بھٹوکوجو کہنا تھا،کرنا تھا،وہ کرلیا،

اپوزیشن کا کام تنقید کرنا ہے،بلاول بھٹو نے قیاس آرائیوں سے کام لیا،اپوزیشن نے وزیراعظم کے اسمارٹ لاک ڈاون پر تنقید کی،

جبکہ نون لیگ کا ایجنڈا عمران خان سے چھٹکارہ ہے۔شاہ محمود قریشی نے یہ بھی کہا،

کہ پاکستانیوں کوکرونا سے نجات چاہےے اور ہر پاکستانی سرمایہ کاری چاہتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں