کپاس کے کاشتکاروں

کپاس کے کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات کی ہدایت

فیصل آباد (عکس آن لائن) محکمہ زراعت نے بعض مقامات پرکپاس کی فصل میں پیسٹ سکاؤٹنگ کے دوران پتہ مروڑ وائرس کی موجودگی کی علامات پر کاشتکاروں کو پتہ مروڑ وائرس سے بچاؤ کیلئے فوری حفاظتی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔

محکمہ کے ترجمان نے بتایاکہ جنوبی پنجاب کے کپاس کی کاشت کے بعض علاقوں میں بارشیں کم ہونے ، شدید گرمی اور بعض مقامات پر خشک سالی کے باعث کپاس کی فصل پر پتہ مروڑ وائرس کے حملہ کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہاکہ ماہرین زراعت کے علاوہ محکمہ زراعت کا فیلڈ سٹاف بھی ہر گاؤں کی سطح پر پتہ مروڑ وائرس کے خلاف مؤثر اقدامات کر رہاہے۔ انہوں نے کہاکہ کپاس کے کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ کھیتوں سے جڑی بوٹیوں کی فوری تلفی کو یقینی بنائیں اور سفید مکھی کے کنٹر ول کیلئے ایک ہی قسم کا زہر بار بار استعمال کرنے سے گریز کیاجائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں