چاول

کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ

لاہور (عکس آن لائن ) پنجاب میں کپاس کے بعد چاول کی پیداوار میں بھی ریکارڈ اضافہ ہوگیا،پنجاب رواں سال 2ارب ڈالر کا اضافی چاول ایکسپورٹ کرے گا۔ پنجاب حکومت نے کپاس کے بعد چاول کی فصل میں بھی اہم سنگ میل عبور کر لیا، رواں سال ماضی کی نسبت 125 فیصد کپاس کی گانٹھیں زیادہ حاصل ہوں گی۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت خصوصی اجلاس میں چاول کی زیادہ پیداوار کے حصول کیلئے اہم اقدامات کی منظوری دی گئی، نگران وزیراعلی نے کپاس کے نرخ کے استحکام اور اضافے کیلئے اقدامات کی ہدایت کی۔

اجلاس میں دوران بریفنگ بتایا گیا کہ پنجاب سے گزشتہ سال ایک ارب ڈالر کا چاول ایکسپورٹ کیا گیا تھا، رواں برس چاول کی ایکسپورٹ میں گزشتہ برس کے مقابلے میں 100 فیصد اضافہ ہوگا۔ نگران وزیراعلی پنجاب محسن نقوی کا کہنا تھا کہ اگلے 2 سال میں پاکستان سے چاول کی برآمدات 5 ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں