کپاس

کپاس کی کاشت کے علاقوں میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ منظورشدہ اقسام کی 31مئی تک کاشت کا عمل مکمل کرلیں ،ترجمان محکمہ زراعت

قصور (عکس آن لائن):ترجمان محکمہ زراعت نے کہا کہ کپاس کی کاشت کے علاقوں میں کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ منظورشدہ اقسام کی 31مئی تک کاشت کا عمل مکمل کرلیں کیونکہ کپاس کی تاخیر سے کاشت بیماریوں کے خلاف قوت مدافعت کم ہونے کے باعث کمزور مزاحمت کا باعث بن سکتی ہے اور اس کی وجہ سے کپاس کی فصل کو نقصان پہنچنے کا احتمال رہتاہے۔انہوں نے کاشتکاروں کے نام پیغام میں کہا کہ دیر سے کاشت کی گئی کپاس کی بڑھوتری کم ہونے کی وجہ سے اس فصل کے بیماریوں کی زدمیں آنے کا خدشہ بروقت کاشت کی گئی فصل سے کئی گنا زیادہ ہوجاتاہے۔

انہوں نے کہا کہ کپاس کی منظور شدہ بی ٹی اقسام کی کاشت کے علاوہ کھیت میں روایتی وغیربی ٹی اقسام کی کاشت بھی ضروری ہے تاکہ حملہ آور سنڈیوں میں بی ٹی اقسام کے خلاف قوت مدافعت پیدانہ ہوسکے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکاروں کو چاہیے کہ وہ اپنے کھیتوں اور اردگرد کی جگہ کو جڑی بوٹیوں سے پاک رکھیں اور محکمہ زراعت کے عملہ سے مشاورت کرکے سفارش کردہ زہروں کا مناسب استعمال یقینی بناتے ہوئے فصل کا باقاعدگی سے معائنہ بھی کرواتے رہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں