زلفی بخاری

کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی، زلفی بخاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)معاون خصوصی زلفی بخاری نے کہاہے کہ کل جمعرات کو کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی۔

بدھ کو معاون خصوصی زلفی بخاری نے کویت کے سفیر عبدالرحمن کے ہمراہ کویت روانہ ہونے والے ہیلتھ کیئر پروفیشنلز سے تقریب میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کل جمعرات کو کویت روانہ ہونے والی پہلی کھیپ میں 226 ڈاکٹرز، پیرامیڈکس اور نرسز شامل ہوں گی۔ زلفی بخاری نے کہاکہ دوسرے مرحلے میں مزید دو سو افراد کویت جائیں گے۔

انہوںنے کہاکہ کویت ایک ہزار سے زائد پاکستانی ہیلتھ پروفیشنلز کو روزگار فراہم کرنے کا خواہاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کویت کو افرادی قوت کی برآمد کی بحالی پاکستان کے لیے ایک تاریخی لمحہ ہے۔

انہوںنے کہاکہ دس سالوں میں کوئی بھی ہنر مند فرد خلیجی ممالک نہیں بھیجا گیا۔ معاون خصوصی زلفی بخاری نے ڈاکٹرز، پیرا میڈیکس اور نرسز سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آپ اپنی ذمہ داریوں کو پوری طرح سے سرانجام دے کر ملک کے سفیروں کی حیثیت سے کام کریں۔ زلفی بخاری نے کہاکہ آپ کویت میں ملازمت کے خواہشمند دوسرے پاکستانیوں کے لیے راہ ہموار کریں گے۔

انہوںنے کہاکہ خلیج تعاون کونسل کے ممبر ممالک کو ہنرمند افرادی قوت برآمد کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سفیر عبد الرحمن نے کہاکہ کرونا وائرس کے مشکل وقت میں کویت کو ہیلتھ کیئر پروفیشنلز فراہم کرنے پر حکومت پاکستان کے شکر گزار ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کویت میں قیام کے دوران تمام پاکستانی ہنر مند افراد کو مکمل سہولیات فراہم کی جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں