عالمی ادارہ صحت

کوویڈ19-اب بھی بین الاقوامی تشویش کی حامل صحت عامہ کی ایمرجنسی ہے:ڈبلیو ایچ او

جنیوا(عکس آن لائن)عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی کوویڈ19-سے متعلق ہنگامی کمیٹی نے اپنے دو روزہ اجلاس کے بعد جمعہ کو متفقہ طور پر اس بات پر اتفاق کیا ہے کہ عالمگیر وبا اب بھی بین الاقوامی تشویش کی حامل صحت عامہ کی ایمرجنسی ہے۔عالمی صحت کے ضوابط کے تحت ڈبلیو ایچ او کے ڈائریکٹر جنرل ٹیڈروس ادہانوم غیبریسیئس نے وباکی صورتحال اور عارضی سفارشات پر ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس طلب کیا تھا۔کمیٹی کے مطابق عالمی وبا کے خلاف مربوط بین الاقوامی ردعمل کی تاحال ضرورت برقرار ہے۔

کمیٹی نے آنے والے مہینوں میں ڈبلیو ایچ او اور ممالک کو توجہ مرکوز رکھنے کے لئے ٹھوس اور اہداف پر مبنی مشورے فراہم کیے ، جس میں بین الاقوامی ٹریفک ، نگرانی اور وبا سے متاثرہ افراد سے رابطے میں رہنے والوں کی نشاندہی کی کوششوں ، ذہنی صحت کی خدمات سمیت صحت کی لازمی خدمات اورمستقبل کی کوویڈ-19 ویکسینز کے منصوبوں کی تیاری کے حوالے سے پہلے سے موجود تحقیق،پائے جانے والے خطرات اور مربوط اقدامات شامل ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں