گورنر سندھ

کوشش ہے کہ فلاحی اداروں کے لیے جلد اقدامات کیے جائیں۔گورنر سندھ

کراچی(عکس آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہا ہے کہ میری اہلیہ ریما عمران وزیر اعظم کے احساس پروگرام کی فوکل پرسن ہیں اور ان کے تعاون سے جلد کوشش کر کے ان بچوں اور فلاحی اداروں کے لئے عملی اقدامات کریں گے۔

پہاڑ گنج میں نجی فلاحی ادارے کی جانب سے فلاحی کلینک کا آغاز کیا گیا، کلینک کا افتتاح گورنر سندھ عمران اسماعیل نے اپنی اہلیہ ریما عمران کے ہمراہ کیا۔اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے گورنر سندھ کا کہنا تھا کہ یہاں اسکول کے ذہنی اور جسمانی معذور بچوں میں سے ایک بچے نے علاقے کی سڑک بنوانے کی درخواست کی ہے، مجھے خوشی ہوئی کہ یہاں کے بچوں کو اتنی آگاہی ہے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کروں گا کہ گورنر ہاؤس سے اسکول کے بچوں کی ایک سال کی فیس ادا کی جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں