کورونا کے مریض

کورونا کے مریض امید نہ چھوڑیں، شعیب اختر

راولپنڈی (عکس آن لائن)پاکستان کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کے مریض امید نہ چھوڑیں اس بیماری کا علاج ہے۔سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر وڈیو پیغام میں شعیب اختر نے کہا کہ انشا ء اللہ وہ دن دور نہیں جب ہم اس وبا سے باہر آجائیں گے، آپ اکیلے نہیں ہم آپ کے ساتھ کھڑے ہیں۔

شعیب اختر نے مریضوں سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ امید نہ چھوڑی جائے کیونکہ اس بیماری کا علاج ہے۔ اللہ کرے آپ جلد صحت یاب ہوجائیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں